یونین کونسل انگوری کے سر سبز و شاداب جنگلات ٹمبر مافیا کے نشانے پر

 مری (بیورو رپورٹ )مری کی یونین کونسل انگوری کے سر سبز و شاداب جنگلات ٹمبر مافیا کے نشانے پر ۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔محکمہ جنگلات کے خواب خرگوش کے مزے یا ملی بھگت سے جنگلات کی تباہی ۔زرائع ابلاغ کے مطابق  تحصیل مری یونین کونسل انگوری کے جنگل نمبر (79) میں ٹمبر مافیا نے جنگل میں قیمتی سر سبز شاداب چئیر ، دیار، ٹالی ،  کے درختوں کو کاٹ کاٹ کر تباہی مچا دی، جنگل سے ٹمبر مافیا ہر اقسام کے درختوں کی کٹائی جاری وساری رکھے ہوئے ہیں ، لکڑی ٹمبر مافیا فروخت کرتے ہیں ، زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے یہ جرم کیا جاتا ہے  ، علاقائی عوام نے وزیر اعلی پنجاب ، ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور ، ڈی سی ضلع مری اور ڈی ایف او جنگلات مری سے فوری  نوٹس لینے متعلقہ جنگل کا وزٹ کرنے ، متعلقہ جنگلات تعنیات سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے ، ٹمبر مافیا کے خلاف باقاعدہ فوجداری قانون کے مطابق قانونی کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن