پاکستان صحافیوں کے لیئے انتہائی خطرناک ملک بن چکا ،دلنواز فیصل 

 کلرسیداں(نامہ نگار)صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب خضدار کے صدر محمد صدیق مینگل کی دہشتگردی کے واقعہ میں شہادت اس بات کا کھلا ثبوت ہے پاکستان صحافیوں کے لیئے انتہائی خطرناک ملک بن چکا ہے یہاں صحافت کرنا اپنے قتل کروانے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار پریس کلب کلرسیداں کے ایک تعزیتی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر دلنواز فیصل نے کی اجلاس میں عالمی یوم صحافت کے موقع پر خضدار کے صحافی کے قتل پاکستان میں صحافت پر حملہ قرار دیا گیا اور کہا کہ بلوچستان میں پہلے پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا جاتا تھا اب وہاں صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں اجلاس میں واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن