سردار سیلم حید ر کی گورنر پنجاب کیلئے نامز گی ، گی ٹیکسلاواہ کینٹ کے جیالے پر جوش 

May 04, 2024

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی راو لپنڈ ی ڈویژن کے صدرسردارسلیم حیدرخان کوپیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کاگورنرنامزدکرنے کی خوشخبری پرٹیکسلا واہ کینٹ کے پیپلزپارٹی کے سیاسی حلقے خوشی سے جھو م اٹھے،تحصیل ٹیکسلاکے معروف سماجی رہنماء ملک عامرصادق آف ملک آباد،پیپلزپارٹی کے لائرز ونگ کے مرکزی رہنماء ذیلداراحسن رضاا یڈوکیٹ ،نمبردارآف کامرہ خان افسرملک،نمبردارایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرملک خالدمحمودآف بھوئی گاڑ،حاجی ملک ریاست علی آف ڈھیری ملہو تحصیل حسن ابدال،ٹیکسلاکی معروف کاروباری وسما جی شخصیت حاجی ملک آسرمحمودآف پنڈگوندل نے الگ الگ بیانات میںسردارسلیم حیدرخان کوگور نر پنجاب کے منصب کیلئے نامزدہونے پرخوشی و مسرت کااظہارکرتے ہوئے انہیں مبارکبا دد ی ہے،ملک عامر صا د ق نے اپنے پیغام میں کہاکہ صدرپاکستان آ صف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پنجاب کیلئے سردارسلیم حیدرخان کوگورنربنانے کا فیصلہ کرکے ایک بڑے سیاسی تدبرکامظاہرہ کیاہے ،ذیلد زاراحسن رضاایڈوکیٹ نے کہاکہ سردارسلیم  حیدرخان پیپلزپارٹی کے سیاسی افق پرایساچمکتاہوا ستارہ ہیں،کہ جس  نے ہمیشہ پارٹی اورپارٹی قیادت کے ساتھ وفاء کی،اورعلاقہ کے عوام کیلئے بھی پرخلوص خدمات انجام دے کرپارٹی کے منشورا ورد ستورکے وقارکوبحال رکھا،انہوںنے سردار سلیم حید رخان کومبارکباددیتے ہوئے پیپلزپارٹی کی مر کزی قیادت کاشکریہ اداکیاہے،حاجی ملک آسرمحمو دآف پنڈگوندل نے کہاکہ سردارسلیم حیدرخان شرا فت کا مجسمہ اورباکردارشخصیت کے مالک ہیں،ا نہو ںنے اپنے کرداروعمل سے منفی سوچ کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ،اورمثبت رویوںکوفروغ دے کرانہوںنے عوامی خد مت کے ایسے چراغ روشن کیئے،کہ جن کی لو(ر و شنی)،سے راولپنڈی ڈویژن کاہرفردفیضیاب ہورہاہے۔ 

مزیدخبریں