ایلڈر برکت حیات کی یادوں کے چراغ ہمیشہ روشن رہیں گے،ڈاکٹر شفقت 

واکینٹ(نمائندہ نو ائے وقت)برکت حیا ت نہ صرف ممتاز ماہر تعلیم بلکہ وہ ایک بہتر ین علمی سماجی اور انتہائی نفیس و ملنسار شخصیت کے مالک تھے ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم علمی و سماجی شخصیت اور سنیٹ پال سکولز واکینٹ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر شفقت حیات نے اپنے والد محترم کی یاد میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ وہ ایک علم دوست انسان تھے تعلیم سیان کے شغف کا یہ عالم تھا کہ وہ تمام وقت سنیٹ پال سکولز میں موجود رہتے اور نہ صرف طلبہ کی رہنمائی کرتے بلکہ ان کی تربیت کا اہتمام بھی کرتے میں اور میرا سٹاف بھی اہم معاملات میں ان سے مشاورت کرتے وہ ہمیشہ صحیح رہنمائی کرتے آ ج اگر سنیٹ پال سکولز واہ کینٹ ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے تو اس میں بلاشبہ والد محترم برکت حیات کا کلیدی کردار ہے ہمارا برکت حیات کیمپس انہی کے نام پر قائم ہے ڈاکٹر شفقت حیات نے مزید بتایا کہ برکت حیات کی مذہبی خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا  ۔

ای پیپر دی نیشن