گوجرخان،ماہر تعلیم اکرام قریشی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی

 گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان کیلئے ایک اور اعزاز، اس خطے سے تعلق رکھنے والے ماہر تعلیم اور ادیب محمد اکرام قریشی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے یہ ڈگری حاصل کی آپ کی تحقیق کا موضوع قدرتی ماحول اوراردو آزاد نظم ماحولیاتی تنقید کے تناظر میں تھااس نئے اور اچھوتے موضوع پر تحقیقی مقالہ کے بعد زبان اردو کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے آنے والے اسکالرز کے لیے نئی جہتیں آشکار ہوں گی اردو معلم و اسکالر چوہدری عابد علی سعید، اردو معلم ڈاکٹر چوہدری غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد اکرام قریشی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پہ مبارک باد پیش کرتے ہیںیاد رہے ڈاکٹر محمد اکرام قریشی شعبہ تعلیم سے وابستہ ہیں نامور ماہر تعلیم،اردو زبان و ادب کے ماسٹر ٹرینر، شاعر،محقق، نقاد اور مدون ہیں وہ راولپنڈی کے ایک سکول میں بطور ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں اور اس سے پہلے تحصیل گوجرخان کے ایک سکول میں ہیڈ ماسٹر کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن