اسلام آباد(نامہ نگا ر )پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے پا کستان کے پہلے خلا ئی مشن "آئی کیوب کیو" کی روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں مسز فرخ خان نے کہا کہ آج ستاروں پہ کمندیں ڈالنے کا دن ہے، سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مستقبل میں ہمیں اندھیروں کی پیمائش کرنے کی بجائے اجالے شمار کرنا ہوں گے ۔مسز فرخ خان نے کہا کہ یہ شاندار کارنامہ ہمارے سائنسدانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کی لگن، مہارت اور وژن کا ثبوت ہے کہ آ ج پاکستان اس خواب کو بھی حقیقت میں بدل پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی ترقی اور جدت کی علامت ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ کامیابی خلائی تسخیر ، سائنسی تحقیق اور تکنیکی ترقی میں ایک نئے دور کا آغاز کرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کی تعریف۔ پاک چین شراکت داری نہ صرف ہمارے سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ غیر معمولی اہداف کے حصول میں اتحاد کے کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔