بیکن میڈیکل سروسز گروپ کا ایک اور قدم

May 04, 2024

عارف چودھری

لندن۔ عارف چودھری   

بیکن میڈیکل سروسز گروپ نے مانچسٹر کی مقامی کمیونٹی کو طبی سہولیات دینے  کے لیے بارے نئی سرجری کا آغاز کر دیا۔ بیکن میڈیکل سروسز گروپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق چوہان ، لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل یاسمین ڈار ، یونیورسٹی آف مانچسٹر کے چانسلر نذیر افضل و دیگر سرکردہ شخصیات بیکن میڈیکل سروسز گروپ کی ڈائریکٹر کوالٹی اینڈ پرفارمنس کی ڈائریکٹر جیکی بیگن ، کاروباری شخصیت چودھری جمیل ، گروپ مینجر شہزاد ، ڈاکٹر اسجد محمود ، ڈاکٹر۔ڈاکٹر سیلمان حنیف -ڈاکٹر پیپر خان -ڈاکٹر محبوب حسین -ڈاکٹر میلکم بروک -ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین -مئیر کنسورٹ ماجد ڈار -و دیگر کی شرکت۔ لارڈ مئیر یاسمین ڈار نے ریبن کاٹ کر۔ نئی سرجری کا افتتاح کیا - چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق چوہان نے کہا کہ ہماری کوشش کمیونٹی کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہے ہم کمیونٹی کے ساتھ ملکر کام کرتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ہم بڑے منصوبہ جات کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں امراض کی تشخیص اور اسکا علاج معالجہ ہے۔ لارڈ مئیر مانچسٹر سٹی کونسل یاسمین ڈار اور مئیر کنسورٹ ماجد ڈار  نے کہا کہ بیکن میڈیکل سروسز گروپ کمیونٹی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے ان سے جڑے تمام پیشہ ور افراد کمیونٹی کے لیے قابل ستائش خدمات انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔ڈاکٹر سیلمان حنیف -ڈاکٹر پیپر خان اور ڈاکٹر اسجد محمود نے ڈاکٹر طارق چوہان کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب انہوں نے ایک چھت تلے مریض کی بیماری کو تشخیص کر کے علاج معالجہ کا آغاز کیا۔چانسلر یونیورسٹی آف مانچسٹر نذیر افضل نے کہا کہ بیکن میڈیکل سروسز گروپ صرف کاروباری ادارہ نہیں بلکہ ان کا مقصد مریضوں کو انکے علاج معالجہ کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی ہے ہم انکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔بیکن میڈیکل سروسز گروپ میں کوالٹی اینڈ پرفارمنس کنٹرول کی ڈائریکٹر جیکی بیگن نے کہا ہم نے اپنی سہولیات میں اضافہ کر دیا جس سے کمیونٹی مستفید ہو گی۔ اس موقع پر  ڈاکٹر میلکم بروک -ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین دیگر پیشہ ور ڈاکٹروں نے بیکن میڈیکل سروسز گروپ میں دی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا نء سہولیات سے ہماری کمیونٹی مستفید ہو گی اور مریض کے  مرض کی جلدی  تشخیص کے بعد علاج معالجہ شروع کیا جا سکے گا۔
بیکن میڈیکل سروسز گروپ نے سنٹر میں جدید سہولیات فراہم کر کے مقامی کمیونٹی کو مرض کی جلد نشخیص کر کے فی الفور علاج معالجہ کو ممکن بنانے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

مزیدخبریں