٭اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج ایچ ایٹ میں شعبہ عربی کے سربراہ پروفیسر محمد شمعون 31 سالہ تعلیمی خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ اپنی تدریسی ذمہ داریوں کے علاوہ، پروفیسر شمعون کالج ھذا کی قائم کردہ مختلف کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ کالج اساتذہ نے ان کی غیر متزلزل لگن ,محنت اور خدمات کو سر اہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیااور انہیں پر تپاک انداز میں الوداع کہا۔