مولانا عبدالستار خان نیازی کی ملی خدمات ناقابل فراموش ہیں':پیر ریاض چشتی

 اسلام آباد(خبرنگار)عشق نبی کل عالمؐ  میں سراپا ڈ شرابور مجاہد ملت سربراہ جمعیت علمائے پاکستان سابق وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا محمد عبدالستار خان نیازی کی دینی اور ملی خدمات آب زر سے لکھنے کے مترادف ہیں۔ حب نبیؐ کے فروغ اور ردقادیانیت میں ان کی کوششوں کو ہر دورمیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین سرپرست اعلی ادارہ ریاض القران سجادہ نشین مٹھیال شریف پیرمفتی محمد ریاض الدین چشتی مجددی نے 21ویں برسی کے موقع پر جامع مسجد حنفیہ رضویہ سرسید چوک میں تعزیتی نشست میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالستار نیازی کی زندگی تحفظ ناموس رسالتؐ  میں گزری ،انہوں نے عقیدہ ختم نبوتؐ  کی حفاظت کا جو چراغ روشن کیا علما دین نے اس کی روشنی کم نہیں ہونے دیں۔ علامہ پیر ریاض چشتی نے کہا کہا کہ آسمان سیاست نے دیکھا علامہ نیازی نے قومی سیاست میں اصول پسندی کو رواج دیا وہ مرتے دم تک صاف ستھری سیاست اور اہل وطن کی خدمت پر گامزن رہے۔ 2 مئی 2001 کو عشق رسول محشتم کا یہ سورج غروب ہوا لیکن ان کا ارفع مشن آج بھی جاری ہے ۔آخر میں مولانا عبدالستار نیازی کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی گی۔

ای پیپر دی نیشن