شیخ طہنون بن محمد النہیان کی وفا ت ناقا بل تلا فی نقصان،چیئرمین سینیٹ 

 اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور النہیان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور پارلیمان،غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ اور پاکستان کے عوام ایک قابل احترام رہنما شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سوگوار ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ اور یو اے ای کے عوام کے ساتھ ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...