وزیراعظم شہباز شر یف کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی کیلئے پرعزم،رانا مشہود 

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہے کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں میں بھی لیگ شروع کراینگے ، میرٹ پر فیصلوں سے ملک ترقی کرے گا، دنیا اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کیلے دوبارہ پاکستان کا رخ کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرام منسٹرنیشنل ٹیبل ٹینس لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم کا ملک کے نوجوانوں کیلے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، نوجوانوں کو ہر میدان میں پلیٹ فارم مہیا کرینگے، کھیلوں، آرٹ، تعلیم، آی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو موقع دینگے جبکہ میرٹ کی بنیاد پر فیصلوں سے ملک ترقی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پرام منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ میں بارہ کھیلیں شامل ہیں ۔ان لیگز سے جو ٹیلنٹ سامنے آے گا انہیں آگے بھی پلیٹ فارم فراہم کرے گے۔ پاکستان نے نوجوان دنیا میں کسی سے کم نہیں ۔ پاکستان کا جھنڈا تمام بڑے ایونٹس میں لہراتا نظر آے گا ۔

ای پیپر دی نیشن