اسلام آباد(وقائع نگار)سابق صدر سپریم کورٹ ممبر پاکستان بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پاکستان تحریک انصاف کے کیس کا ٹرائل دیکھنے آئے تھے ، چاہتے تھے کہ دیکھیں کیا فئیر ٹرائل ہو رہا ہے ، مجھے محسوس ہوا کہ فئیر ٹرائل یا اوپن ٹرائل نہیں ہو رہا ، آئین اور قانون کے حساب سے فئیر ٹرائل ہونا چائیے ، چھ ججز کے حوالے سے کیس بھی دنیا دیکھ رہی ہے ، یہ بھی کہا گیا کہ ججز کو افغانستان سے بھی کالز آتی ہیں ، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چائئیے کھلی عدالت میں ٹرائل ہونا چائیے ، میڈیا کے نمائندوں کو بھی دور رکھا جا رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی دینا حکومت کا کام ہے۔