ایف آئی اے  کی کا رروائی ، جعلی، غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا ایف آئی اے کے مطابق ملزم مظہر اقبال کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاملزم ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں واقع عیسی جی نامی میڈیکل سٹور کا ملازم ہیایف آئی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی مذکورہ میڈیکل سٹور سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھاگزشتہ ہفتے مارے گئے چھاپے کے دوران ملزمان سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی تھی چھاپہ مار کاروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل تھیجعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کو ڈریپ حکام کی موجودگی میں قبضے میں لیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن