اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی ار کے گریڈ 21 کے افسر محمد علی رضا ہنجرا نے ڈی جی انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ایف بی ار کے منصب کا چارج سنبھال لیا، گریڈ 21 کے افسر ارشد جواد نے ممبر کسٹم اپریشن، گریڈ 22 کے افسر مکرم انصاری نے ممبر ایڈمن پول، گریڈ 21 کے افسر احمد رؤف نے ممبر ایڈمن پول، گریڈ 21 کے افسر فرید اقبال قریشی نے ممبر ایڈمن پول، گریڈ 21 کے افسر حیدر علی دھار جو نے ممبر ایڈمن پول کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔