بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ‘ عدالتی احکامات کے باوجود گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ‘ علی محمد خان 

May 04, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار)رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل انتظار کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود پانچ گھنٹے تک انتظار کروایا جاتا ہے۔ وکلا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس طرح وہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز لڑ رہے ہیں۔ ہمارے وکلا نے بہت دبا میں کام کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے سہنے والوں کو مسائل سہنے پڑ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کسی سے بھی بات کرنے کیلئے تیار ہے لیکن ڈیل اور مزاکرات میں فرق ہے ، ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی۔ ہمارے مزاکرات بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کی رہائی کے لئے ہو ں گے۔ اڈیالہ جیل میں میں نے بھی اسیری کے دن گزارے ہیں ، بانی پی ٹی آئی ایک ملنگ درویش آدمی ہے۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی قدر کرنی چاہیئے لیڈر بار بار پیدا نہیں ہوتے۔ بانی پی ٹی آئی سے مزاکرات کیلئے دلوں سے بغض نکالنا ہو گا ۔فلسطین کے حق میں آج اسلام آباد میں ایک کنوینشن ہورہا ہے۔ فلسطین کے حق میں پاکستان میں کھل کے بات نہیں ہورہی۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ امہ اور پاکستان کے مفادات کے لئے اسٹینڈ لیا۔ ہم مذاکرات کیلے لئے تیار ہیں چاہے وہ سیاسی قوتیں ہوں یا دیگر قوتیں۔الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا۔ پی ٹی آئی کو سیاست کرنے دی جائے ہم ملک کی سب سے بڑی جماعت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ سمیت تمام کیسز جعلی ہیں۔توشہ خانہ کیس میں بھی کچھ نہیں ہے۔ عدت کے کیس کا ذکر کرتے ہی شرم محسوس ہوتی ہے اور کچھ نہیں ملا تو عدت کا کیس بنا دیا گیا۔ ۔

مزیدخبریں