SIFC کی حکمت عملی کےباعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی موثر حکمت عملی کے باعث یورپی کمپنیوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تحت قائم کئے گئے نیشنل انکیوبشن سنٹرز(NICs)سے فارغ التحصیل سٹارٹ اپس (Startups) نے غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنا شروع کردیا ہے،ان کوششوں کے زیر اثر ایک یورپی سافٹ ویئر کمپنی نے خطیر سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں ڈیٹا سنٹر کے قیام کا ارادہ کیا ہے۔مائکرو سافٹ نیٹ ورک امریکی ویب پورٹل کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبشن سنٹرز (NICs) کی مضبوط نیٹ ورکنگ کے باعث غیر ملکی کمپنیوں کا پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور دیگر شعبوں پر اعتماد بحال ہوا ہے۔مائکرو سافٹ نیٹ ورک امریکی ویب پورٹل کے مطابق غیر ملکی کمپنیاں آہستہ آہستہ اپنے کاروبار پاکستان میں لارہی ہیں جس کی وجہ بڑھتی ہوئی صلاحیت، تربیت یافتہ نوجوان اور ابھرتے ہوئے مواقع ہیں۔چیک ریپبلک کی سافٹ ویئر کمپنی ”آئس وارپ“ (IceWarp)نے پاکستان کی سافٹ ویئر کمپنی ہیگزالائز(Hexalyze) کی شراکت سے کراچی میں ڈیٹا سنٹر شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے جو کہ سرکاری اداروں اور نجی اداروں میں وقوع پذیر ہو رہی ہیں ہم سستے حل کی فراہمی کے ذریعے پاکستان آئی ٹی مشن کی معاونت کریں گے(آئس وارپ گلوبل چیف سیلز جان اربک(Jan Urbík) نے کہا ہے کہ آئس وارپ (IceWrap) کی سرمایہ کاری کے باعث بہت سی صنعتوں، مالیاتی اداروں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs)اور سٹارٹ اپس(Startups) کو سافٹ ویئر اور سائبر سکیورٹی کی خدمات کے حصول میں 60 فیصد تک کی بچث ہو گی۔ان خدمات کے حصول کے ذریعے کارپوریٹ صارفین کو نہ صرف اخراجات میں کمی حاصل ہو گی بلکہ کم قیمت کی ادائیگی کے باعث انہیں قیمتی زرمبادلہ بچانے میں بھی مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن