معروف فنکاروں کاسانحہ 9 مئی کےحوالےسےاظہار خیال

9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر دل آج بھی دکھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں شوبز کی معروف شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کو میں انتہائی تشویش سے دیکھتا ہوں،9 مئی کی ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے۔عدالتوں کو چاہیے کہ وہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اداکار ساجد حسن نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی دراصل ہماری بے حرمتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں،پاکستان ایک امت کے لیے بنا ہے جس کی سلامتی ہم سب پر فرض ہے،سب سے پہلے پاکستان باقی سب کچھ بعد میں، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔گلوکارہ راحت بانو نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 9 مئی کا جو سانحہ ہوا ہم سب اس کے بھرپور مذمت کرتے ہیں،اس سانحے میں ہمارے شہداء کی تصاویر اور یادگاروں کو جلایا گیا جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔اداکار محسن گیلانی نے کہا ہے کہ جب کسی شہید کا تابوت اس کے والد کو پیش کیا جاتا ہے تو پورا علاقہ اس پر فخر کرتا ہے،ہمیں اپنے شہداء کی قدر ہے جو اس پاک سرزمین پر قربان ہوئے۔گلوکاراعجاز راہی نے کہا ہے کہ ہمارے جوان اور شہداء جو ملک میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے،ہماری آزادی شہداء کی مرہون منت ہے اور ان کی تکریم ہم پر لازم ہے۔

ای پیپر دی نیشن