بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بد ترین تاریخی شکست کا سامنا

May 04, 2024 | 13:02

 برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے،جس کے مطابق لیبر پارٹی نے میدان مار لیا جبکہ حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لیبر پارٹی 102 حلقوں میں 1ہزار 26 کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی, حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے صرف 5 حلقوں میں 479 کونسلرز کامیابی حاصل کر پائے.107 میں سے 102 کونسلز کے نتائج موصول ہوئے،لبرل ڈیمو کریٹ پارٹی 9 حلقوں میں 505 کونسلرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ،244 آزاد امیدوار آزادامیدوار جبکہ گرین پارٹی کے 107 کونسلرز کامیاب قرار پائے۔دوسری جانب لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ نتائج سے کزرویٹو پارٹی کو واضح پیغام ملا ہے کہ برطانیہ کی عوام رشی سونک اور ان کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے۔میئر کی 11 نشستوں میں سے 4 کے نتائج آ گئے، لیبر پارٹی کو نارتھ ایسٹ،مشرقی مڈلینڈز،یارک اور نارتھ یارکشائر میں کامیابی ملی جبکہ برٹس پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہو گا۔برطانوی وزیراعظم نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی کی جیت سے مایوسی ہوئی،مستقبل میں سیساسی رہنما کی حثیت سے اپنے کام پر توجہ رکھوں گا،محنتی اور کام کرنے والے کونسلر کھونا افسوس کی بات ہے۔

مزیدخبریں