داکار بلال عباس اور اداکارہ درِفشاں سلیم کی ٹوئننگ نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔گزشتہ شب بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی، جس کی اسکریننگ میں شبرا اور شاہ میر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال عباس اور درفشاں بھی دیگر کاسٹ کے ہمراہ شریک ہوئے۔اس ایونٹ کے لیے دونوں نے سفید جوڑوں کا انتخاب کیا، ٹوئننگ کرتے تصاویر سامنے آئیں تو بلال عباس کے ساتھ ماضی میں ہیروئن بننے والی یمنیٰ زیدی اور سجل علی نے بھی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔ٹوئننگ کرتی تصاویر بلال عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیں اور ساتھ کیپشن میں چاہنے والوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں درفشاں سلیم اور بلال عباس خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، اس ڈرامے نے ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر کافی پذیرائی حاصل کی۔عبدالخالق خان اور عمران اشرف کا تحریر کردہ اور فاروق رند کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ میں عمیر رانا، زرمینہ اکرام، سمیعہ ممتاز، اور دیگر نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔