چیئرمین پی سی بی نے 3 اہم اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

 اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے چئیرمین پی سی بی  محسن نقوی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ 

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر  ڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ،  ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں منعقدہ اجلاس میں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن بلان کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کی ہدایت کی گئی۔ تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام میں پہلے ہی تاخیر ہو چکی ہے، اب بلاتاخیر آگے بڑھا جائے۔اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی  3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔ کمیٹی  انفراسٹرکچر ڈومیسٹک کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی۔کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعد و ضوابط کے تحت جلد ہائرنگ  کے عمل کو یقینی بھی بنائے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی مشاورت سے تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنائے گی۔ اپ گریڈیشن پلان کے تحت باکسز میں اسٹرکچرل تبدیلیاں کی جائیں گی اور سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں نشتیں لگائی جائیں گی اور شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے ہر نشت کا نمبر ہوگا۔ قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشتوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیمز میں سکور بورڈ اورلائیو سٹریم کے لئے سکرین تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تحمینہ لگایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن