پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی شفافت تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔
فیصل آباد کی عدالت پیشی کے موقع پر زرتاج گل وزیر نے 9 مئی واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیا اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اس فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا۔
زرتاج گل وزیر نے مزید کہا کہ شفاف انتخابات کی طرح 9 مئی کی تحقیقات بھی ملک کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اسی ملک میں رہنا ہے، ہم نے لندن یا دبئی نہیں جانا، دھاندلی کرکے فارم 47 کی بنیاد پر ایک جعلی حکومت بٹھائی گئی ہے۔