مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مری کے علاقے باڑی ساملی میں باپ نے غیر ت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے کے بعد پڑوسیوں کے لڑکے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد دونو ں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری منتقل کردیا گیا۔
ملزم فائرنگ کے بعد پسٹل سمیت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے مری میں ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نزاکت نے مبینہ طورپر غیرت کے نام پر پہلے اپنی بیٹی رابعہ کو گولیاں مار کر قتل کیا اور بعد میں پڑوسیوں کے لڑکے زعفران کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا