پہلے سیاہ فام امریکی صدراوباما پربنی فلم نشرکر دی گئی

واشنگٹن (اےن اےن آئی) امریکی صدر براک اوباما کی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک غیرملکی چینل نے امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام صدر کی انتخابی کامیابی پر ڈاکومینٹری فلم بنا ڈالی۔ فلم بائے دا پیپل، دا الیکشن آف براک اوباما کے ڈائریکٹر ایڈورڈ نورٹون کا کہنا ہے کہ انہوں نے کینیا میں لاکھوں افراد کیجانب سے امریکی صدر براک اوباما کا استقبال دیکھ کر فلم بناے کا فیصلہ کیا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکی تاریخ میں پہلے سیاہ فام صدر ہونے کے علاوہ اوباما واحد امریکی صدر ہیں جنہیں امریکا سے باہر بھی ایسی اپنائیت اور پذیرائی ملی ہے۔ فلم میں براک اوباما کے جونئیر سینیٹر ہونے سے صدارتی انتخاب جیتنے تک کا سفر پوری تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ براک اوباما کے علاوہ ان کی انتخابی مہم کے اہم ارکان ڈیوڈ ایکزلروڈ اور ڈیوڈ پل±وفے فلم کے اہم کردار ہیں۔ دستاویزی فلم منگل کو نشرکر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن