ہتک آمیز مضمون چھاپنے پر کیٹ ونسلیٹ نے ڈیلی میل کی 25 ہزار پاﺅنڈ جرمانے کی پیشکش قبول کرلی

Nov 04, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لندن(نیٹ نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ہتک آمیز مضمون چھاپنے پر ڈیلی میل کے خلاف ہرجانے کی رقم ادا کرنے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ لندن ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے والے دعوے میں کیٹ ونسلیٹ نے کہا تھا کہ ڈیلی میل میں ان کی ورزش سے متعلق جو فیچر چھاپا تھا اس سے ان کو شرمندگی ہوئی اور دیکھ پہنچا تاہم اب اخبار کی طرف سے انہوں نے پچیس ہزار پاﺅنڈ کی پیشکش قبول کر لی۔فریقین کے درمیان منگل کو لندن ہائی کورٹ میں اس حوالے سے معاہدے طے پایا۔ تاہم کیٹ ونسلیٹ اس موقع پر موجود نہیں تھیں۔ لیکن ایک بیان میں کیٹ نے کہا، مجھے بڑی خوشی ہے کہ ڈیلی میل نے میرے بارے میں غلط الزامات لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔ ڈیلی میل نے اپنے ایک فیچر میں لکھا تھا کہ کیٹ ونسلیٹ نے جنہوں نے ٹائیٹینک فلم میں شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا۔ اپنی فٹنس کے بارے میں جھوٹ بولا ہے تینتیس سالہ کیٹ ونسلیٹ نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ اس فیچر کے چھپنے سے ان کی ذاتی اور کاروباری شہرت کو نقصان پہنچا۔
مزیدخبریں