لاہور (خالد محمود خالد / انڈیا رپورٹ) پوسٹ گریجوایٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چندی گڑھ کے سالانہ کانووکیشن میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی آمد ایک مریض کی موت کا باعث بن گئی۔ بھارتی چینل سہارا ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیراعظم جب انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہو رہے تھے اسی لمحے ایک پرائیویٹ کار میں گردے کا تڑپتا ایک مریض بھی ضروی چیک اپ کے لئے وہاں پہنچا مگر سکیورٹی والے اس مریض کو دوسرے اور تیسرے گیٹ پر بھیجتے رہے‘ اسی دوران مریض 32 سالہ پرکاش ورما گاڑی میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی وزارت عظمیٰ کے ترجمان نے بتایا کہ پرکاش ورما ایمبولینس میں سوار نہیں تھا اور نہ ہی سکیورٹی والوں کو اس کی خراب حالت کا علم تھا۔ تاہم واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پرکاش و رما کی قریبی عزیز ریچاورما نے میڈیا کو بتایا کہ وہ جلد ہی اپنے وکیل سے مشورہ کر کے وزیراعظم کے خلاف عدالت میں جائے گی۔ ادھر منموہن سنگھ نے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
بھارتی وزیرعظم دورہ