وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آٹھ نومبرکوطلب کرلیا ہے ۔

مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نواورچودہ نومبر کو ہونے پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اس فورم میں عالمی برادری کو شرکت کی دعوت دی گئی جس میں پاکستان کے استحکام کیلئے معاشی اور اقتصادی تعاون پر زور دیا جائیگا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں قائم مشترکہ مفادات کونسل کے  ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور تین وفاقی وزرا شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن