کراچی کے ایک سکول میں زہریلی گیس کے اخراج سے اساتذہ سمیت بیس سے زائد طلبہ بے ہوش ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادرمیں واقع ایک سکول میں زہریلی گیس کے اخراج سے بیس سے زائد بچے اور اساتذہ بے ہوش ہوگئے۔ متاثرہ سکول کی جانب امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ اس واقعے کے بعدایدھی اورچھیپا ایمبولینسز کی بڑی تعداد متاثرہ سکول پہنچ گئی اور بچوں اوراساتذہ کوسول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بے ہوش ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ اوردس سال کے درمیان ہیں۔ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے متاثرہ افراد کا علاج جاری ہے ۔ باقی بچوں کو بحفاطت اسکول سے نکال لیا گیا،

ای پیپر دی نیشن