مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ کینڈا اورپاکستان کے درمیان صنعتی ، تجارتی اورفنی شعبوں میں تعاون کو فروغ  دیا جانا چاہئے  

نوازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مین تعینات نئے کینڈین ہائی کمشنر مسڑروزہینزی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان صعنتی، تجارتی اور فنی شعبوں میں معاونت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کینیڈا کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرکینڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ انکا ملک مختلف شعبوں میں افراد کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پاکستان کی معاونت اورتربیت فراہم کرے گا۔  

ای پیپر دی نیشن