اپوزیشن لیڈرچوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ حقائق مسخ کرنااورآستین چڑھا کرتقریریں کرنا حکمرانوں کا وطیرہ بن گیا ہے،حکومت نے رویہ نہ بدلہ تو مہینوں کی بجائے تبدیلی چند دنوں میں آسکتی ہے۔

قومی اسبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی دو روز قبل کی گئی تقریر کے جواب میں چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری عوام حکومت کی بدعنوانی، مہنگائی اورلاقانونیت کا نعرہ لگا رہی ہے اور وزیر اعظم مفاہمت کا نعرہ لگاتے ہوئے حقائق کو مسخ کر کے پیش کرتے ہیں ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جو ساری دنیا میں معتبر ادارہ ہے اسے ہمارے حکمران بدعنوان قرار دے کر انگلی اٹھاتے ہیں ۔ چوہدری نثار نے سپیکر سے مطالبہ کیا کہ اگر حکومت ارکان پارلیمنٹ کو تحفظ نہیں دے سکتی تو سپیکر اس کا نوٹس لیں چوہدری نثار کے بیان کے جواب میں وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہےہم جواب در جواب دے کر ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتے

ای پیپر دی نیشن