ٹنڈوالہٰ یار میں ڈینگی بخارمیں مبتلا خاتون چل بسی سندھ میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔

ضلع حیدر آباد میں بارہ گھنٹوں کے دوران نو افرا میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اب تک ایک سو پینسٹھ افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکرمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ ضلع شہید بے نظیر آباد میں ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد نوہوگئی ہے جن میں چھ مریض پیپلز میڈیکل ہسپتال اور تین مریض ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں رکھے گئے ہیں ۔ جبکہ چھ مریضوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا ہے ۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا ایک مریض کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ لاڑکانہ میں اس موذی مرض کے مزید گیارہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن