مسلم لیگ نون کے قائدمحمد نواز شریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری اور وزیراعظم نے قوم کومایوس کیا، ملک کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کرپشن کو کنٹرول کرنا ہوگا  

نوازشریف گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں کٹھور کلاں میں ایم این اے جسٹس ریٹائرڈ افتخار چیمہ اور ڈی آئی جی ذوالفقارچیمہ کی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کے بعد اہل علاقہ سے خطاب کررہے تھے ۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں طویل جدوجہد اوربڑی محنت کے بعد جمہوریت بحال کرائی گئی مگرافسوس حکمرانوں نے قوم کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ کوئی این آراو سائن کرکے وطن واپس نہیں آئے ۔ مسلم لیگ نون نے کبھی اصولوں پرسودے بازی نہیں کی۔ پاکستان کی خودمختاری کا سودا کرنے والے اورقوم کے بیٹوں اوربیٹیوں کوڈالروں کے عوض بیچنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی صدر بل کلنٹن کی جانب سے پانچ مرتبہ رابطہ کرنے کے باوجود بھی جوہری دھماکے کیے اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا جبکہ سابق صدر پرویزمشرف امریکی وزیرخارجہ کی ایک فون کال پرڈھیرہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن