چیف جسٹس افتحارمحمد چوہدری نے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں اورسابقہ عہداروں کے اعزازمیں پرتپاک ظہرانہ دیا

Nov 04, 2010 | 21:15

سفیر یاؤ جنگ
چیف جسٹس کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور  سینیئروکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے نو منتحب عہداروں کو کامیابی پرمبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو مضبوط اورآزاد کرانے میں وکلاء نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، بینچ اوربارکا تعاون اسی طرح جاری رہا تو لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں دورہوجائیں گی، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیرکی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدر کے طور پر کامیابی آئین اور قانون سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔
مزیدخبریں