سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے دفتر پہنچنے پر سابق صدرقاضی انورنے ان کا استقبال کیا۔ ان پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکی گئیں۔ اس موقع پرقاضی انورنے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی کامیابی وکلاء کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی اور امید ہے وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کے لئے بھرپور کردارادا کریں گی ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی حقیقی آزادی ہماری منزل ہے، ہم کسی گروپ کے آلہ کار نہیں بنیں گے۔ حکومت یا کسی بھی سیاسی پارٹی کے لئے ہمارا کوئی کردارنہیں ہوگا، ہم ہمیشہ غیر جانب داررہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے بعد سپریم کورٹ بار کے سابق صدورکو دعوت دیں گے اوران سے رہنمائی لی جائے گی۔