مذہبی امورکے وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سعودی شہزادے کا خط اصلی ثابت ہو بھی جائے تو اس میں موجود حقائق غلط ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذہبی امور کے وزیر نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے ہم سے سعودی شہزادے کے مبینہ خط کے بارے میں جواب مانگا تھا، اس سلسلے میں ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے جبکہ وزارت خارجہ کو خط لکھا ہے کہ وہ اس معاملے کو سعودی عرب کے ساتھ حکومتی سطح پربھی اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ نجی ٹی وی چینلزان کے خاندان پرجھوٹے الزامات لگا کرانہیں اس بات کی سزا دے رہے ہیں کہ انہوں نے ان کے پروگراموں میں شرکت نہیں کی۔ اس موقع پروفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور آغا سرورقزلباش کا کہنا تھا کہ حج مافیا اپنا کوٹے ختم ہونے کی وجہ سے ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کررہا ہے، حج انتظامات میں کرپشن ثابت ہوگئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن