اداکارہ وینا ملک تین اکتوبر سے شروع ہونے والے بھارتی ریئیلٹی شو بگ باس سیزن فور کا حصہ ہیں۔ شو کی مختلف اقساط میں وینا ملک کی بھارتی اداکار اشمیت پاٹیل کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات سامنے آئی ہیں ۔ کسی بھی غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستانی اداکارہ کی ان سرگرمیوں کو شائقین کی جانب سے سخت ناپسند کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی انتظامیہ کی جانب سے ریئلیٹی شو کے لیے وینا ملک کا انتخاب ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے ۔ وینا ملک کی جانب سے محمد آصف پر میچ فکسنگ کے الزامات کو بھی بھارتی میڈیا خصوصی طور پر اچھال رہا ہے۔ دوسری جانب عام تاثر یہ بھی ہے کہ پاکستانی اداکارہ نت نئے سکینڈلز کھڑے کرکے شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔