آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی سربراہ رونی فلینگن نے کہا کہ اکثر تنقید کی جاتی ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرپشن روکنے میں ناکام رہی ہے، ایسا کہنے والے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے آئی سی سی موثراقدامات کرتی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کوئی پولیس فورس نہیں جو طاقت کے زورپرغلط سرگرمیوں کو روک سکے، اسکا کام قانون سازی کرناہے۔ کرکٹ کرپشن کیس سے یہی سبق ملتا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرپشن سے دوررہنے کیلئے مزید آگاہی فراہم کرنا ہوگی، اینٹی کرپشن یونٹ پچھلے کئی سال سے ایجوکیشن پروگرام کے ذریعے کرپشن پرقابوپاتا آیا ہے تاہم اس سلسلہ میں مزیداقدامات کی ضرورت ہے۔