کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک سو پچاس پوائنٹس بڑھ کر گیارہ ہزارنو سو ستاون پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ اٹھاون لاکھ شئیرز رہا حجم کے اعتبار سے اینگرو کارپوریشن کمپنی کے شئیرزمیں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز تمام شعبوں میں سرمایہ کار سرگرم رہے کاروبار کے اختتام تک ایک سو اکاون کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ رہا جب کہ بیاسی کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت مندی کی لپیٹ میں رہی۔بروکرز کا کہنا ہے کہ اس ہفتے مندی اور انڈیکس کا بارہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے اچھی سپورٹ نے مارکیٹ میں آج تیزی کو قائم رکھا۔