پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم میں سندھ میں کمشنری نظام عارضی طور پربحال کرنےپراتفاق رائےکےبعد کمشنری نظام بحال ہوگیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں کمشنری نظام خود کار طور پر بحال کر دیا گیا ہے ۔ کمشنری نظام کی بحالی کے بعد کراچی کو پانچ اضلاع میں تقسیم کردیا گیا ہے حیدرآباد کی پرانی ضلعی حیثیت بحال ہوگئی ہے اور سندھ کے تین اضلاع ٹنڈو محمد خان، مٹیاری اور ٹنڈو الہ ختم کردئیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مابین عارضی طور پر کمشنری نظام کی بحالی کے بعد روشن علی شیخ کو کراچی کا کمشنر تعینات کر دیا گیا ہے۔ احمد بخش ناریجو کو کمشنر حیدر آباد، علیم لاشاری کو کمشنر لاڑکانہ، انعام اللہ دھاریجو کوکمشنر سندھ، غلام حسین میمن کوکمشنر میر پور خاص جبکہ محمد حسین سید کو ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی مقرر کر دیا گیا ہے،مناسک حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی وطن واپسی پر کمشنری نظام کی بحالی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن