آسے سوپ میں صحت پر مبنی اختتامی تقریب

مکتوب فرانس ۔۔۔ صاحبزادہ عتیق الرحمن
بارسلونا ( پریس ریلیز )آسے سوپ میں 24اکتوبرسے 28اکتوبر تک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔جس کا مقصد خواتین کو اسپین میںموجود مختلف مضربیماریوں کے متعلق آگاہی دینا تھا ۔ آسے سوپ میں ہر چھ ماہ بعد پندرہ خواتین کے گروپ کو یہ کورس (ABD)،صحت کے قومی ادارے اور آسے سوپ کی مدد سے کروایا جاتا ہے اور مختلف خواتین کو اس کورس میںشامل کیا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے اور ان سے بچاﺅ کے لیے اختیاتی تدابیر سے آگاہی دی جائے کہ وہ مستقبل میںاس سے بچاﺅ حاصل کر سکیں ۔ اس کورس کے دوران تمام وقت اردو ،انگلش ٹرانسلیشن پر مکمل توجہ دی جاتی ہے ، ٹی وی اور پروجیکٹر کی بڑی سکرین کی مدد سے مکمل وضاخت دلوائی جاتی ہے ۔ خواتین کو اسناد دینے کے لیے خصوصی طور پربارسلونا سینٹر کی پولیس ڈیپار ٹمنٹ کی کلچرل انچارج میورول کو مدعو کیاگیا جن کا استقبال کرنے کے لیے آسے سوپ کی صدر(میونسپل امیگریشن کی نائب صدر) ڈاکٹرہما جمشید،نائب صدر ناصرہ ظفر ،جنرل سیکڑی فریضہ حبیب ،آفس انچارج عذرا عاصم ،حنا گلزار،نبیلہ خالد ،فریال گوہر ،فاخرہ فاروق نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔کورس کے اختتام پر خواتین کو اسناد کے ساتھ نقد انعام بھی دیا گیا۔پولیس انچارج میورول نے اپنے دستِ مبارک سے خواتین کو اسناد دیں تاکہ خواتین کی حوصلہ افزائی ہوجبکہ اس موقع پر آسے سوپ کی خواتین نے سب کی خاطر تواضع کے لیے مختلف پکوان بنارکھے تھے ۔تمام شاگرد خواتین سرٹیفکیٹ ملنے پر انتہائی خوش نظر آرہیں تھیں خصوصی طور پر پولیس آفیسر میورول کے ہاتھ سے سرٹیفکیٹ ملنے پر فخر محسوس کر رہیں تھیں جبکہ پولیس آفیسر میورول بھی چائے ناشتے کے دوران خواتین سے گھُل مل گئیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفت وشنید کی ۔آخر میں آسے سوپ کی صدر ڈاکٹر ہما جمشید نے پولیس آفیسر میورول کا شکریہ ادا کیا ۔

ای پیپر دی نیشن