حکومت نے ملک کی بنیادیں ہلا دیں‘ عوام کو نجات کے لئے ساتھ دینا ہو گا: نوازشریف

لاہور/ کوٹری (اے پی اے+ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ایک بار پھر حکمرانوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات سے چھٹکارا پانے کیلئے ضروری ہے کہ جلد از جلد نئے انتخابات کا انعقاد کیا جائے تاکہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جائے۔ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات سے کوئی غرض نہیں، وہ قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔ کرپشن کی انتہا ہو چکی ہے، جو جتنا بڑا چور ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دیا گیا ہے، موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی۔ موجودہ حکومت نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام کو مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینا ہو گا۔ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے تاریخی ریکارڈ توڑ دیئے، ساڑھے 4 سالوں میں ملک کو تباہ و برباد کر دیا، ہر ادارہ مقروض ہو چکا، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے پاس نہ کوئی معاشی پالیسی ہے اور نہ عوامی ریلیف کے منصوبے ہیں۔ غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں پریشان لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ بجلی و گیس کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے لاکھوں صنعتی مزدوروں کو بیروزگار کر دیا ہے، انڈسٹری کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ملک اس وقت خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، ملکی ادارے کرپشن کی بھینٹ چڑھ کر تباہ و برباد ہو گئے ہیں، مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی سوچ رکھتی ہے، عوام نااہل حکمرانوں سے بیزار ہو چکے ہیں، سندھ میں دہرے نظام کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر حیدرآباد ڈویژن کے صدر خالد عزیز آرائیں سے ملاقات کے دوران کیا، میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ سندھ ہماری پارٹی کا قلعہ ہے آئندہ الیکشن میں سندھ سے بھاری کامیابی حاصل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...