حج کرپشن کیس: راﺅ شکیل کی تقرری کا ریکار ڈ نہ دینے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے حج کرپشن کیس میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پرنسپل سیکرٹری کو راﺅ شکیل کی تقرری کا ریکارڈ نہ دینے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے پر فوجداری کارروائی کی جا سکتی ہے۔ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی انضباطی کمیٹی اور وائس چانسلر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر کو نوٹس زین سکھیرا کی جعلی اسناد کے فیصلے سے آگاہ نہ کرنے پر دیا گیا۔ وزارت قانون نے زین سکھیرا سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی اجازت نہیں دی۔ ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور سیکشن افسر کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے سات ہزار حاجیوں کے کوٹے کا ریکارڈ بھی اب تک نہیں دیا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، وزارت مذہبی امور و قانون کی وجہ سے تفتیش میں تعطل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...