35 مجرموں کی پیرول پر رہائی ہمارے نہیں مشرف دور میں ہوئی، عدالت کے عبوری حکم پر عمل ہو گا: شرجیل میمن

کراچی(وقائع نگار) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی بدامنی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کہا ہے کہ پے رول پر 35مجرموں کی رہائی پی پی پی کی حکومت میں نہیں ہوئی اور 2003 میں پی پی پی کی حکومت نہیں تھی بلکہ پرویز مشرف کا دور تھا۔ پی پی پی کی حکومت میں کسی کو بھی پے رول پر رہا نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے باقی فیصلہ پر حکومت پہلے سے ہی عمل پیرا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2008 میں محکمہ داخلہ پے رول پر رہا ہونے والے مجرموں کے خلاف پہلے ہی خط لکھ چکاتھا۔بدامنی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر عمل ہوگا۔ سپریم کورٹ سے کراچی بدامنی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے کراچی سے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی موجودگی کی جہاں اطلاع ملی وہاں ایکشن ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...