اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپرےم کورٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر اسرارالحق مےاں نے کہا ہے کہ وکلا کی جدوجہد کی بدولت ملک مےں کبھی 3 نومبر جےسا اقدام نہےں ہو گا اور عدلےہ نے آمرےت کے دروازے ہمےشہ کے لئے بند کر دےئے ہےں کو ئی بھی طالع آزما آئےن کی معطلی کی جرات نہےں کر سکتا جبکہ بار کے سابق صدر ےاسےن آزاد کاکہنا تھا کہ جب تک پروےز مشرف کے خلاف آرٹےکل 6کے تحت کارروائی نہےں ہو گی 3 نومبر جےسے اقدام ملک مےں ہو سکتے ہےں تمام جمہوری قوتوںکو متحد ہوکرملک مےں حقےقی جمہورےت کو پروان چڑھانے کے لئے جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے اور متعدد بار آئےن توڑنے کی پاداش مےں مشرف کو پھانسی لگا کر اےک مثال قائم کرنا ہو گی۔ ہفتے کو نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے اسرارالحق مےاں کا کہنا تھا کہ مشرف اےمرجنسی لگا کر ملکی تارےخ کے بدترےن اقدام کے مرتکب ہوئے اور ےہ ہمےشہ سےاہ دن کے طور پر مناےا جاتا رہے گا۔ ےاسےن آزاد نے خصو صی گفتگو مےں کہا ہے کہ ہمےں پہلے جمہورےت کے خلاف سازشےں کر نے والے عناصر کے خلاف ےکجا ہو نا ہو گا۔ اصغر خان کےس کا حوالہ دےتے ہوئے۔