خضدار(آئی این پی+ نوائے وقت نیوز) خضدار میں گزشتہ روز ویگن پر فائرنگ سے لگنے والی آگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے جبکہ سانحہ کیخلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔اس موقع پر شہر کی فضا سوگوار رہی تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہے۔ واقعہ کا مقدمہ پولیس تھانہ سٹی خضدار میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کر لیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس کے مطابق خضدار میں فائرنگ اور آتشزدگی کا مقدمہ ایس ایچ او عبدالقادر کی مد عیت میں قتل،اقدام قتل،انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔