کشمیریوں کو درپیش مسائل بھارتی قبضے کے آف شوٹس ہیں: علی گیلانی

سرینگر (کے پی آئی )حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ کشمےر مےں اشےائے ضرورےہ کی مصنوعی قلت پےدا کرکے بھارتی حکام اصل میں کشمیریوں کو احساس دلانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ضروریات کےلئے بھارت پر انحصار کرنے پر مجبورہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط تاثر ہے اور کشمیر سے بھارت کا جبری قبضہ ختم ہوجائے تویہ ریاست خود کفالت کی راہ پر گامزن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آج کے دن جتنے بھی مسائل اور مصائب درپیش ہیں وہ بھارتی قبضے کے آف شوٹس ہیں اور ان کا براہ راست تعلق غیر ملکی قبضے کے ساتھ ہے۔ گزشتہ روز گرفتاری سے قبل اخبار نوےسوں سے بات چےت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس طرح کے مسائل جان بوجھ کر پیدا کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،انہےں مسلسل نطر بند رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...