اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایشیا یورپ میٹنگ کے نویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج اتوار کے روز لاﺅس کیلئے روانہ ہونگے اس اہم دورہ کے موقع پر وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیدار ان کے ہمراہ ہونگے ۔ امن اور خوشحالی کیلئے ایشیا یورپ میٹنگ کا دو روزہ سربراہی اجلاس پانچ ، چھ نومبر کو لاﺅس کی میزبانی میں منعقد ہورہا ہے ایشیا یورپ میٹنگ ( اے ایس ای ایم ) کے قیام کی سولہویں سالانہ تقریب ہورہی ہے جس میں اڑتالیس یورپی اور ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت شرکت کررہے ہیں ۔