امریکہ، ڈیفنس کنٹریکٹر کو زہریلے کیمیکلز کے پھیلاو¿ پر85 ملین ڈالر جرمانہ

Nov 04, 2012

پورٹ لینڈ (رائٹرز) امریکی ریاست آرگین کی جیوری نے ڈیفنس کنٹریکٹر کے بی آر کو حکم دیا ہے کہ وہ 12 نیشنل گارڈز کو 85 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کمپنی نیشنل گارڈز کو کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز سے حفاظت کرنے میں ناکام رہی۔ ہر نیشنل گارڈ کو 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیشنل گارڈز کو فی کس کے حساب سے کمپنی کی غفلت اور لاپرواہی کے جرم میں 6.25 ملین ڈالر کی رقم الگ سے ادا کی جائے گی۔ پورٹ لینڈ میں ڈسٹرکٹ کورٹ نے اس سلسلہ میں گزشتہ روز فیصلہ سنایا۔ آرگین گارڈز 2003ءمیں جنوبی عراق پر آئل انڈسٹری کے واٹر پلانٹ پر کام کرنیوالے سویلین ورکرز کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے مامور تھے۔ اس دوران پلانٹ زہریلے کیمیکلز سے آلودہ ہو گیا۔ کیمیکلز کرامت علی پلانٹ کے گرد و نواح میں ہوا میں اڑتے تھے۔ بارہ نیشنل گارڈز کیمیکلز کے باعث مختلف بیماریوں اور معذوری کا شکار ہوتے رہے ہیں انہیں مختلف اقسام کے کینسرز میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی لاحق تھا۔

مزیدخبریں