پاکستان سمیت کئی ممالک سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے اہل نہیں، بھارتی پراپیگنڈا

جنیوا (اے پی اے+ آن لائن) بھارت نے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم تیز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے اہل نہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری توسیع کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا موجودہ ڈھانچہ عالمی حقائق کے منافی ہے، اس سے دور حاضر کے تقاضے اور مقاصد پورے نہیں ہو سکتے، کونسل میں توسیع کا اختیار جنرل اسمبلی کے ارکان کے پاس ہونا چاہئے، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب پردیب سنگھ پوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں فوری توسیع کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ 15 رکنی کونسل میں لاطینی امریکہ، افریقہ اور ایشیا کے ارکان شامل کئے جائیں، اس کی تعداد 15 سے بڑھا کر 25 تک کی جائے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کے حق استعمال کرنے کے حوالے سے شرائط طے کرنے کیلئے بات چیت کی ضرورت ہے۔ سلامتی کونسل میں توسیع کونسل کے مستقل ارکان کے ذریعے نہیں بلکہ جنرل اسمبلی کے 193 ارکان کو نئے مستقل ارکان کے انتخابات کا حق ہونا چاہئے۔ ایک سوال پر ہردیب سنگھ سنگھ پوری نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر کئی ممالک سلامتی کونسل کی مستقل ممبرشپ حاصل کرنے کے اہل نہیں۔ ہر مالک اور چیزوں کی طرح سلامتی کونسل کی ممبرشپ پر بھی دیگر ممالک سے پہلے قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن شاید سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کے حساب کتاب میں نہیں آئی۔ تمام ممالک کو اپنی سوچ درست کرنا ہو گی کہ کون سے ممالک سلامتی کونسل کی رکنیت کے اہل اور حقدار ہیں اور کون نہیں۔

ای پیپر دی نیشن