اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی جانب سے حاجیوں کو دوران حج سہولیات فراہم نہ کرنے کی شکایات کی تحقیقات کے لئے سیکرٹری مذہبی امور جلد کمیٹی تشکیل دیں گے۔ سعودی حکام کی جانب سے بعض حجاج کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر سعودی حکومت کو خط لکھ کر باضابطہ احتجاج کریں گے ، چھوٹی موٹی شکایات کا سامنے آنا فطری امر ہے۔ پاکستان نے آئندہ حج سیشن کےلئے سعودی حکومت سے پاکستانی حجاج کے کوٹے میں اضافے کی درخواست کردی ہے۔
بعض حاجیوں سے ناروا سلوک پر سعودی حکومت سے احتجاج کرینگے: خورشید شاہ
Nov 04, 2012