آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو یکساں بااختیار نظام حکومت دیا جائے: کانفرنس کا اعلامیہ

اسلام آباد (ثناءنیوز) آزاد کشمےر اور گلگت بلتستان کی سےاسی قےادت نے مطالبہ کےا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو یکساں بااختیار اور باوقار نظام حکومت دیا جائے اور ریاست جموں وکشمیر کی تاریخی حیثیت کے پیش نظر مشترکہ صدر سپریم کورٹ اور کشمیر کونسل کے ذریعے دونوں خطوں کو آئینی لحاظ سے مربوط کیا جائے۔ اس بات کا مطالبہ ہفتے کو ےہاں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے زیراہتمام گلگت بلتستان کے بنیادی اور آئینی حقوق کے حصول کے لئے جاری جدوجہدکے ساتھ اظہار یکجہتی کانفرنس کے اختتام پر ایک اعلامئے مےں کےا گےا۔ کانفرنس میں گلگت بلتستان نیشنل الائنس کے سابق چیئرمین عنایت اللہ شمالی سابق صدر آزاد کشمیر جنرل (ر) انور، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے نائب امیر مشتاق احمد ایڈووکیٹ، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ملک مسکین، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی امیر جان، امیر جمعیت علمائے اسلام ف (آزاد کشمیر) مولانا سعید یوسف، چودھری منیر، پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ اور کئی دیگر دوسری شخصیات نے شرکت کی ۔ اعلامےے مےں رےاستی سےاسی جماعتوں سے کہا گےا کہ ریاست کے دونوں آزاد حصوں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لئے ریاستی جماعتیں اپنی تنظیموں کو وسعت دیں اور کشمیری قائدین اور حکومت کے ذمہ داران وہاں انفرادی اور تنظیمی روابط بڑھانے کا اہتمام کریں۔ ےہ بھی مطالبہ کےا گےا کہ آزاد جموں و کشمیر کے تعلیمی اداروں اور ملازمتوں کے کوٹہ میں وہاں کے افراد کا معقول حصہ رکھا جائے، کانفرنس میں مطالبہ کےا گےا کہ آزاد کشمےر اور گلگت بلتستان کو ملانے والے قدرتی راستوں کو شاہراہوں کے ذریعے ملایا جائے بالخصوص استور سڑک کی جلد تعمیر کا اہتمام کیا جائے، کانفرنس مےں وفاقی سیکرٹری داخلہ کے بلوچستان کے حوالے سے حالیہ بیان جس میں کشمیر پر پاکستان کے م¶قف کو سبوتاژ کیا گیا ہے شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کےا گےا کہ اس ملک دشمن افسر کو فی الفور برطرف کیا جائے۔ اس بیان سے ہونے والے ابہام کو دور کر نے کے لئے اعلی سطح پر وضاحت جاری کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...